ETV Bharat / state

’انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عوامی خدمت کے لیے وعدہ بند ہیں‘ - service common people

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی جموں و کشمیر کے اکثر اضلاع کی طرح ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے تحت ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی۔

’انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عوامی خدمت کے لیے وعدہ بند ہیں‘

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 5:24 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ کو ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ کے عمل میں ٹھٹھرتی سردی کے باوجود رائے دہندگان نے حق اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

ضلع بڈگام کے باغات کنی پورہ حلقہ انتخاب میں صبح سویرے سے ہی قطاروں میں کھڑے مرد و زن، پیر و جواں اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔

’انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عوامی خدمت کے لیے وعدہ بند ہیں‘

باغات کنی پوری حلقہ انتخات میں دو ڈی ڈی سی نشستوں کے لئے ہفتہ کو کل 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ بکس میں بند ہو گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے طارق احمد ڈار نے لوگوں کی انتخابی عمل میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات: آخری مرحلے پر ایک نظر

آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترے طارق احمد کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات زمینی سطح پر عوامی خدمت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انکے مطابق انہوں نے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی غرض سے علاقے میں گھر گھر جاکر لوگوں سے انہیں کامیاب بنانے کی گزارش کی تاکہ وہ ’’انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت‘‘ کر سکیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شبیر احمد نامی ایک اور آزاد امیدوار نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ عوامی خدمت کے وعدہ بند رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آخری مرحلے کے تحت بڈگام میں دو نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں سے ایک نشست خواتین کے لیے مخصوص رکھی گئی ہے جہاں سے 8خواتین امیدواروں نے قسمت آزامائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.