ETV Bharat / state

بڈگام میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 2:44 PM IST

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مقامی باشندے کی موت قدرتی طور غالباً سردی کے سبب واقع ہوئی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

بڈگام میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد
بڈگام میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ لاش ضلع کے یوسمرگ علاقے میں جمعرات کو بر آمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے یوسمرگ کے جنگلات میں لاش برآمد ہونے کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش برآمد ہونے کی جگہ سے انہیں کوئی مشکوک شئے برآمد نہیں ہوئی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ قدرتی موت ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: سڑک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

پولیس نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوسمرگ کے جنگلات سے ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تحویل سے کوئی شناختی کارڈ موصول نہ ہونے کے باعث انکی شناخت فوری طور پر نہیں ہو پائی، تاہم انکی عمر 45برس کے آس پاس لگ رہی ہے۔

ان کے مطابق غیر مقامی باشندے کی موت قدرتی طور غالباً سردی کے سبب واقع ہوئی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.