ETV Bharat / state

'ماضی میں ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا، اب ہم وہ نہیں ہونے دیں گے'

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:39 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ ای ٹی وی بھارت نے ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے بی جے پی کے بلاک کھاگ سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے امیدوار شیخ عبدالرحمان سے بات کی۔

DDC Election In Jammu & Kashmir
'ماضی میں ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا، اب ہم وہ نہیں ہونے دیں گے'

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے ووٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ ان دو حلقوں میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی دو نشستوں کے لئے کل 15 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی بھرا تھا جس میں 06 امیدوار نے بیروہ بلاک کے لیے جبکہ 09 امیدوار نے کھاگ بلاک کے لیے امیدواری کا دعوی کیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے بی جے پی کے بلاک کھاگ سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے امیدوار شیخ عبدالرحمان سے بات کی۔ اس خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ' ہماری پارٹی کی زمینی سطح پر کتنی مستحکم ہے یہ ہمیں کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے البتہ کشمیری عوام کے ساتھ پچھلے 70 برسوں سے استحصال ہوتا آیا ہے۔ لوگوں کو سبز باغ دکھائے گئے۔ آج تک عوام سے سب پارٹیوں اور ان کے رہنماؤں نے وعدے کئے مگر بنیادی طور پر وہ سب خیالی پلاؤ تھا۔ عوام کو سرِ راہ چھوڑ دیا گیا اور ان کی آواز کو دبایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھاجپا حکومت اصل میں غریبوں کی سرکار ہے۔

بی جے پی نے ایک نوزائیدہ بچے سے لے کر 90 سال تک کے بزرگ کو فائدہ پہنچایا۔ تاکہ عوام کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ' گپکار الائنس کچھ بھی نہیں ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے لوگوں کو ان کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کیا دیا اور بدلے میں ان سے کیا لیا۔

مزید پڑھیں:

تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈالے گئے

انہوں نے کہا کہ' ماضی میں ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اب ہم وہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم یہاں دفعہ 371 لانا چاہتے ہیں جس میں اس بات کی تصدیق ہوگی کہ کشمیری عوام کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کیا جائے گا۔ اس منسوخ شدہ دفعہ 370 اور 35 اے کی وجہ سے یہاں کتنے ہی لوگ مرے اور زخمی ہوئے، کتنوں کی بینائی چلی گئی۔ مگر دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد یہاں کسی پر گولی نہیں چلی اور نہ ہماری پارٹی اب چلنے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ' اب ہمیں کشمیریوں کو بچانا ہے۔ کیونکہ اب تک یہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں مجھے ان کا افسوس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.