ETV Bharat / state

بڈگام: اینٹوں کے بھٹہ مالکان کے لیے ہدایت جاری - rder for brick kilin owners

بڈگام میں اینٹوں کے بھٹہ پر غیر ریاستی مزدوروں کی آمد پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کل شام دیر گئے ایک حکم نامہ جاری کیا گیاہے جس میں ضلع میں موجود تمام بھٹہ مالکان کو ضروری احتیاط برتنے کے ہدایات دی گئی۔

بڈگام:  اینٹوں کے بھٹہ مالکان کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 12:35 PM IST

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایک آرڈر جاری کیاہے جس میں تمام بھٹہ مالکان کے یہاں کام کرنے کے لیے غیر ریاستی مزدوروں کی آمد متوقع ہے، کو کچھ ضروری احکامات پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئی۔

بھٹوں میں کام کرنے کے لیے جہاں ایل جی انتیظامہ نے وادی کے بھٹہ مالکان کو پہلے ہی غیر ریاستی مزدور لانے اور بھٹوں میں کام شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ بڈگام نے بھٹہ مالکان کے لیے ایک ایس او پی جاری کیا اور ہدایات دی کہ وہ اِن ہدایات پر سختی سے عمل کرے بہ صورتِ دیگر اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ہدایات کے مطابق جن بھٹوں میں غیر ریاستی مزدور کام کرنے کے لیے پہنچیں گے ان کو ان ہی اینٹ کے بھٹوں میں ہی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور یہی اِن کے قرنطینہ مراکز بھی ہوں گے۔

بھٹہ مالکان کوغیر ریاستی مزدوروں جو اِن کے بھٹوں میں کام کرنے کے لیے آئیں گے ان کا نام پتہ اور فون نمبر وغیرہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں جمح کرنے ہوں گے اور ساتھ ہی اِس کی ایک کاپی سی ایم او، اے سی آر، ایس ڈی ایم، بی ایم او اور تحصیلدار کے دفتر میں بھی جمح کرنے ہوں گے۔

بھٹہ مالکان کو مزید ہدایات دی گئی ہے کہ 'وہ اِن غیر ریاستی مزدوروں کے لیے اپنے اپنے بھٹوں میں ہی تمام سہولیات رکھیں تاکہ یہ مزدور کسی بھی مقامی باشندے اور گاہک کے رابطے میں نہ آئے۔ بھٹوں میں صفائی و ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جائے اور سینیٹئزیشن کا عمل شروع کیا جائے تاکہ کووڈ-19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

سی ایم او بڈگام کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ اِن غیر ریاستی مزدوروں کی سکرینگ ان ہی بھٹوں میں کرے اور جہاں ضروری ہے وہاں پر سیمپلنگ بھی کی جائے۔

ایس ڈی ایم, ایس ایچ او اور تحصیلداروں اِن کے حدود میں آنے والے اینٹ کے بھٹوں میں اِن احکامات کو عملانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ذمہ داری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.