بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے آج چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کشمیر کے ساتھ مکھامہ - پاری پورہ پل کے مرمت کے کام کا آغاز کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل اس پُل میں دراڑیں پڑنے کے بعد حکام نے اسے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔ نذیر احمد خان نے تزئین و آرائش کے کام کو تیز کرنے اور کم سے کم وقت میں مطلوبہ کام مکمل کرنے پر ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ Renovation Work of Makhama-Paripora Bridge
پُل کے مرمت کا کام ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائےگا۔ اس سے ماگام کے علاقے میں نقل و حرکت کی بحالی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ فوری عوامی مسائل کے حل میں پی آر آئی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے سینیئر افسران بشمول ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی بڈگام اور اے ای ای آر اینڈ بی سب ڈویژن بیرواہ، پی آر آئی ممبران اور علاقے کے دیگر شہری بھی موجود تھے۔