ETV Bharat / state

DC Budgam Visits Khansahab: ڈی سی بڈگام نے کیا خانصاحب علاقے کا دورہ - ڈپٹی کمشنر بڈگام

ڈی سی بڈگام نے قصبہ سمیت خانصاحب حلقہ انتخاب کے مختلف یو ایل بیز کا دورہ کیا۔ DC Budgam Reviews Developmental Projects

ڈی سی بڈگام نے کیا خانصاحب علاقے کا دورہ

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 12:47 PM IST

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے ٹاؤن سمیت خانصاحب علاقے کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے بنیادی ضروری خدمات کی دستیابی اور علاقوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے خانصاحب وارڈز کے اندرون علاقوں کا دورہ کیا تعمیراتی کاموں کے علاوہ صفائی مہم کا موقع پر ہی جائزہ لیا۔ انہوں نے شاہ محلہ میں سڑک کی کشادگی اور پانی کی نکاسی، فردوس کالونی اپور پور روڈ پروجیکٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ DC Budgam Visits Khansahab Reviews Developmental Projects

ڈی سی بڈگام نے کیا خانصاحب علاقے کا دورہ

ڈی سی نے ہاؤسنگ کالونی اومپورہ سمیت بڈگام ٹاؤن کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا، جہاں منتخب نمائندوں اور مقامی اوقاف کمیٹی کے اراکین نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمام وارڈز میں بجلی کے کھمبوں اور دیگر اثاثوں سمیت عوامی سہولیات کا صحیح استعمال کیا جائے۔‘‘ ان وارڈز کے دورے کے دوران ڈی سی نے مختلف مقامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے ضروری خدمات اور ترقیاتی عمل کے بارے میں براہ راست رائے لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.