ETV Bharat / state

DC Budgam Visits Govt Hospitals ڈی سی بڈگام کا بیروہ، ماگام کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

ڈی سی بڈگام نے ڈی ڈی سی چیئرمین کے ہمراہ ضلع کے بیروہ اور ماگام علاقوں میں قائم مختلف سرکاری اسپتالوں کا معائنہ کیا تاکہ صحت عامہ سے متعلق فراہم کی جا رہی سہولیات کا موقعے پر ہی جائزہ لیا جاسکے۔ DC Budgam Inspects Magaam Beerwah Hospitals

DC Budgam Inspects Various Hospitals In Beerwah And Magam

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 12:45 PM IST

ڈی سی بڈگام نے کیا بیروہ، ماگام کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد، نے ضلع کے بیروہ اور ماگام کے گورنمنٹ اسپتالوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینے کے علاوہ لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈی سی نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی حاضری بھی چیک کی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام عملہ سبھی ہسپتالوں اور دیگر دفاتر میں ڈیوٹی روسٹر پر پوری طرح عمل کریں۔ دورے کے دوران ڈی سی نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ڈی سی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے عوامی شکایات سننے کے بعد ’’تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل‘‘ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ DC Budgam Visits Inspects Magam and Beerwah Govt Hospitals

ڈی سی نے دفتر کے کام کاج کا موقع پر جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی ایم آفس بیروہ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی سی نے عوامی خدمات کی فوری فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالہ پر زور دیا۔ ڈی سی کے دورے کے دوران، این ٹی پی ایچ سی آری پاتھن، کلر ڈوپلر کے ساتھ یو ایس جی، ایس ڈی ایچ بیروہ میں آئی پوسٹ سرجیکل وارڈ سمیت دیگر سہولیات کو عام لوگوں کے لیے فعال بنایا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ’’صحت عامہ کی نئی سہولیات، جو آج فعال ہیں، عوام کی مانگ کو پورا کریں گی اور مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کریں گیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایل جی انتظامیہ تمام شعبوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خواہشمند ہے اور اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘ ڈی سی بڈگام نے ایس ڈی ایچ بیروہ، ایس ڈی ایچ ماگام اور این ٹی پی ایچ سی آتی پاتھن میں زنانہ امراض کے سیکشن، ڈینٹل سیکشن، او پی ڈی، جنرل وارڈ، فارمیسی، لیبارٹریز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان، ایس ڈی ایم بیروہ توفیق غازی، سی ایم او بڈگام، بی ایم او ڈاکٹر جاوید بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: NIFT Campus Budgam ڈی سی بڈگام نے این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.