بڈگام: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام، ایس ایف حامد نے منگل کے روز نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، سڈکو بڈگام کے کیمپس کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجینیئر سڈکو اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ دورہ کے دوران ڈی سی نے پروجیکٹ کے کام کاج اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔ DC Budgam Visits NIFT Campus
اپنے دورے کے دوران ڈی سی نے اکیڈمک کم ایڈمنسٹریٹو بلاک، آڈیٹوریم انکیوبیشن، کینٹین، بائز اینڈ گرلز ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤس، کمیونٹی سنٹر، لینڈ سکیپنگ، باؤنڈری وال اور دیگر متعلقہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو تمام بلاکس بشمول اکیڈمک بلاک، لینڈ سکیپنگ اور لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہو جانا چاہیے۔
ڈی سی نے کہا کہ قومی سطح کے پراجیکٹ پر کام کا عمل مربوط طریقے سے چلایا جائے اور اس (کام) کو کسی بھی صورت میں روکا یا تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اور ہفتہ وار کام کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں اور تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے افرادی قوت میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں مختلف کورسز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائی گی۔