ETV Bharat / state

بڈگام: عید کے موقع پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین - سو فیصد ٹیکہ کاری

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں لگاتار کمی واقع ہونے کے علاوہ کئی دنوں سے موذی وائرس کے سبب کسی بھی مثبت مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

بڈگام: عید کے موقع پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:49 PM IST

’’ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، بڈگام میں کورونا وائرس مریضوں کی ریکووری ریٹ 99.8 فیصد پہنچ گئی ہے۔ صرف دو مثبت مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔‘‘ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے یہ تفصیلات کورونا کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران فراہم کیں۔

بڈگام: عید کے موقع پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملات کی شرح 0.3فیصد سے بھی کم ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے موذی وائرس کے سبب کسی بھی مثبت مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت معاملات میں کمی اور صحتیابی کی شرح میں اضافے کے باوجود ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈی سی بڈگام نے عوام سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی بھی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں پینتالیس سال سے زائد عمر کے لوگوں کی سو فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہ ایک ماہ کے اندر اندر اٹھارہ سے پینتالیس سال عمر کے افراد کی پچاس فیصد ویکسینیشن کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

شہباز مرزا نے مزید کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے ایک سو بتیس فعال معاملات ہیں جبکہ مثبت معاملوں کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: بجلی کرنٹ لگنے سے 28سالہ شخص ہلاک

عید الاضحیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سروس پروائڈرس کے لئے خصوصی ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں اور غیر ضروری بھیڑ باڑ سے پرہیز کریں۔

انہوں نے عوام سے عید کے موقع پر نماز کے وقت ایس او پیز خاص طور پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.