ETV Bharat / state

DC Budgam on Aadhar Upgradation: ڈی سی بڈگام نے کی آدھار اپڈیٹ کرنے کی تلقین - ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے لوگوں سے آدھار اپڈیٹ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آدھار ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ شناخت ہے۔ DC Budgam Urges Citizens to Upgrade Aadhar Card

a
1
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 1:51 PM IST

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے ضلع بڈگام کے سبھی شہریوں سے اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈی سی بڈگام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’جنہوں نے گزشتہ 8 برسوں کے دوران اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے وہ شناختی اور رہائش کے ثبوت اور اس سے منسلک معاون دستاویز کے ساتھ آدھار کو اپ ڈیٹ کریں یا تو myAadhaar پورٹل یا m.adhaar ایپ کے ذریعے یا آف لائن قریبی آدھار مرکز پر جا کر اپنا آدھار اپڈیٹ کریں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’آدھار میں دستاویز کو اپ ڈیٹ رکھنے سے زندگی میں آسانی، بہتر سروس ڈیلیوری میں مدد ملتی ہے اور درست اور صحیح تصدیق و شناخت کو ممکن بناتا ہے۔‘‘ ڈی سی بڈگام نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ دہائی کے دوران 12 ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر ہندوستان میں رہائشیوں کی شناخت کے عالمی طور پر تسلیم شدہ ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ رہائشیوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے آدھار کو شناخت کے موجودہ ثبوت اور رہائش کے ثبوت کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Aadhar Seva Kendra Inaugurated in Srinagar: سرینگر میں آدھار سیوا کیندر کا قیام

ڈی سی بڈگام کے مطابق ’’مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں اور مالیاتی اداروں جیسے بینک اور NBFCs کی ایک بڑی تعداد بغیر کسی رکاوٹ کے صارفین کی تصدیق اور آن بورڈ کرنے کے لیے آدھار کا استعمال کرتے ہیں۔‘‘ ڈپٹی کمشنر بڈگام نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کو اپ ڈیٹ کریں اور 5 اور 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے لازمی بائیو میٹرک اپ ڈیٹ بھی جلد از جلد مکمل کر لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.