بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں محرم الحرام Muharram Arrangements in Budgam کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا Deputy commissioner Budgam Shahbaz Mirza نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں شریک مختلف شیعہ انجمنوں کے نمائندوں نے مختلف مسائل اور مطالبات اٹھائے، جن میں بجلی اور پانی کی سپلائی کا شیڈول، تمام علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور سطح کو برابر کرنا، تمام علاقوں میں لنک روڈ اور اندرونی گلیوں کی تعمیر، راشن، ایل پی جی، لکڑی کی بروقت تقسیم، تمام شیعہ اکثریتی علاقوں میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب/بحالی، روزانہ کچرا اٹھانا اور صفائی کی مناسب دیکھ بھال، صحت کی مناسب سہولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل پر غوروفکر کیا گیا۔ Muharram Arrangements in Budgam
فوری طور پر تفصیلی انتظامات کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام اہم مقامات پر ہائی ماسٹ لائٹس، ہالوجن بلب اور ایل ای ڈی کی تنصیب/ بحالی کو یقینی بنائیں اور اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس پر دھیان دیں۔ انہوں نے پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شناخت شدہ مقامات پر پانی کے ٹینکوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ Muharram Arrangements in Budgam
آر اینڈ بی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کریں اور تمام اندرونی روابط اور گلیوں میں جہاں ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں، وہاں پر فوری دیکھ بھال کے کام کو یقینی بنائیں، جب کہ فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مناسب فراہمی اور فوری تقسیم کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام علاقوں میں محرم کے آغاز سے قبل لکڑیوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ Muharram Arrangements in Budgam
یہ بھی پڑھیں:
صفائی اور روزانہ کچرا اٹھانے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ وہ مہینے کے دوران تمام امام باڑوں کے ارد گرد مناسب صفائی کو یقینی بنائیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس مدت کے دوران مناسب اور پریشانی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر ناصر احمد، جے ڈی پلاننگ، ایس ڈی ایم، اے سی ڈی، اے سی پی، اے سی آر، سی ایم او سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔Muharram Arrangements in Budgam