ETV Bharat / state

DC budgam reviews arrangements: معراج النبیﷺ کی تقریب سے قبل ڈی سی بڈگام نے انتظامات کا جائزہ لیا - معراج النبیﷺ اور مہاشیوراتری سے قبل انتظامات کا جائزہ

معراج النبیﷺ اور مہاشیوراتری سے قبل ڈی سی بڈگام نے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ DC budgam reviews arrangements افسران سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

۱
۱
author img

By

Published : Feb 23, 2022, 4:17 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا DC Budgam Shahbaz mirza کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں معراج النبیﷺ اور مہا شیوراتری (ہیراتھ) کی تقریبات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ DC Budgam reviews Arrangements لیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈی سی گاندربل نے افسران سے معراج النبیﷺ اور مہا شیوراتری کے پیش نظر متبرک ایام کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں برادریوں - مسلم و ہندو طبقے - کی عبادت گاہوں پر بلال خلل بجلی، پانی اور ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائے جانے کے احکامات صادر کیے۔ ڈی سی نے سبھی میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے پر بھی زور دیا، وہیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے منتخب مقامات پر ایمبولنس و طبی عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

راشن کی دستیابی کے حوالے سے ڈی سی نے محکمہ امور صارفین کو غذائی اجناس کی بروقت فراہمی اور تقسیم کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اے آر ٹی او بڈگام کو متبرک ایام میں ٹرانسپورٹ سہولیات کا بہتر انتظام DC Budgam reviews Arrangements کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈی سی نے پنڈت کالونی، شیخ پورہ میں شیوراتری کے دوران مچھلی، اخروٹ و دیگر میوہ جات، ندرو اور شہد کے خصوصی اسٹال قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ہیراتھ تہوار کو خوش اسلوبی اور مذہبی روایات کے مطابق آسانی کے ساتھ منا سکیں۔ علاوہ ازیں محکمہ جل شکتی اور پی ڈی ڈی کو بلا خلل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ تشکیل دیکر معیاری غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ڈی سی بڑگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ میٹنگ میں سی ایم او بڈگام، محکمہ پلاننگ، پی ڈی ڈی، جل شکتی، سی اے پی ڈی، فشریز، انمل اینڈ شیپ ہسبنڈری، اے آر ٹی او بڈگام، کوآپریٹو اور میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.