ETV Bharat / state

Road Safety Committee Budgam بڈگام میں روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 7:23 PM IST

بڈگام میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈی سی بڈگام نے روڈ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ Road Safety Committee Meeting

Road Safety Committee Meeting
بڈگام میں روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ منعقد

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج کانفرنس ہال بڈگام میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اے آر ٹی او بڈگام منظور احمد نے ضلع میں تشکیل دی گئی روڈ سیفٹی کمیٹی کے کام کو ایجنڈا وار تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً رواں مالی سال میں اب تک سڑک حادثات کے متاثرین کو 4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔Road Safety Committee Meeting

روڑ سیفٹی کے تمام اقدامات کو صحیح معانوں میں لاگو کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی بڈگام نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کے متاثرین کو فوری اعداد و شمار کے اشتراک کے لیے ایک نوڈل افسر کو نامزد کریں تاکہ زخمیوں یا لواحقین کے لیے فنڈ ریلیز کیا جا سکے۔ اسی طرح کی ہدایات محکمہ ریونیو کو دی گئی کہ متاثرہ کی موت کے فوراً بعد انحصاری سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے۔ DC Budgam chairs road safety committee

وہیں ڈی سی نے اے آر ٹی او کو ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔ آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑکوں پر نظر آنے والے نشانات کی تنصیب کریں، خاص طور پر اسکولوں اور دیگر حادثات کے امکان والے مقامات کو، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ڈرائیوروں، حادثات کے شکار علاقوں کے مکینوں کو فسٹ ایڈ و کویک ایکشن کے لیے تربیت دینے کے علاوہ آگاہی کیمپوں، ٹریننگز اور ریلیوں کے شیڈول کو ایک ماہ سے پہلے شیئر کرنے کی ہدایت کی تاکہ سبھی میں اچھی طرح سے ہم آہنگی ہو۔ Transport Authority Meeting in Budgam

وہیں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ضلع بھر میں متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے جارحانہ مہم چلائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محکمہ تعلیم اور اے آر ٹی او کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ 'روڈ سیفٹی ڈرائیو' پر ریلیاں نکالی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: District Road Safety Committee meeting: ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ

انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ ان کو شیئر کریں اور ان کو آگاہ کیا جائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ ڈی سی نے بطور نوڈل آفیسر اے ڈی سی بڈگام کے تحت ضلع میں 'گوڑ سامریٹن پالیسی' پر عمل درآمد کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں سی ای او، سی ایم او، آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو انجینئرز، آبپاشی اور ڈی وائی ایس پی ٹریفک بڈگام کے علاوہ، ڈی آئی او، بڈگام کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.