بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع میں ’’معذور افراد کے لیے ریہیبلی ٹیشن مرکز‘‘ کے قیام پر منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ریہیبلی ٹیشن سے متعلق ضلع سطح کی کمیٹی کے اراکین بھی شرکت تھے۔ میٹنگ کے دوران ’’معذور افراد کے لیے ریہیبلی ٹیشن مرکز‘‘ ڈی ڈی آر سی (DDRC( کے قیام کی نشاندہی پر گفتگو ہوئی، جہاں جسمانی و ذہنی طور خاص افراد کو طبی اور نفسیاتی مدد، امداد بشمول UDID کارڈ، فزیو اور اسپیچ تھراپی سمیت دیگر خدمات حاصل ہوں گی۔ DC Budgam on Rehabilitation Centre for Disabled persons
معذور افراد کو ان خدمات کی فوری فراہمی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی بدگام نے افسران سے ان افراد کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں ہمدردانہ طریقہ کار سے پیش آنے کی تلقین کی۔ میٹنگ کے دوران، ڈی ڈی آر سی کے غیر خلل کام کے لیے مختلف افسران کو نوڈل افسران کے طور پر نامزد کیا گیا۔ ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی طور پر معذور افراد کی بازآبادکاری اور مدد کے لیے ان کے مطالبات اور ضروریات پر ایکشن پلان تیار کر کے پیش کریں۔
میٹنگ کے دوران عملے کی بھرتی اور ڈی ڈی آر سی کے بنیادی ڈھانچے اور اس کے لیے عارضی انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ DC Budgam Chairs Meeting on Establishment of Rehabilitation Centre for Disabled persons
قبل ازیں، ڈی سی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہب کے قیام کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی جو پہلے مہیلا شکتی کیندر، ’’سخی ون اسٹاپ سینٹر‘‘ اور ڈسٹرکٹ ڈس ایبلیٹیشن سنٹر تھے۔ ڈی سی نے ڈی ایچ ای ڈبلیو-مشن شکتی کے تحت تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کو ضلع کے تمام بلاکس میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔