ETV Bharat / state

ضلع بڈگام میں محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد - جلوس کا بھی اہتمام

ضلع بڈگام میں محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران کے علاوہ شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ضلع بڈگام میں محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 12:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام نے ضلع میں کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ضلع بڈگام میں محرم الحرام کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں بیشتر محکمہ جات کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس دوران ڈی سی نے تمام محکمہ جات کے افسران پر زور دیا کہ محرم الحرام میں عقیدت مندوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے شیعہ اکثریتی علاقوں میں بجلی، پانی اور راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ میں ضلع کے شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

شہباز مرزا نے آفیسران پر محرم الحرام میں اسٹریٹ لائٹس، طبی سہولت، راشن کی فراہم، صفائی ستھرائی، فائر ٹینڈر جیسے انتظامات کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: کورونا وائرس کے فعال معاملات 100 سے بھی کم

انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کو اہم مقامات پر ہائی ماس لائٹس کے ساتھ ساتھ ہیلوجن لائٹس نصب کیے جانے کی بھی ہدایت دی۔ وہیں محکمہ جل شکتی کو علاقے میں بنا رکاوٹ پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ دس اگست سے محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور ضلع بڈگام میں اس موقع پر محافل عزا کے علاوہ جلسوں، جلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم چھ محرم سے ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے جلوس بر آمد ہوتے ہیں جسکے لئے انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے اقدامات و انتظامات کیے جا جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.