ETV Bharat / state

Budgam Grievance Redressal Camp: پارینوا، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 1:29 PM IST

ڈی سی بڈگام نے پارینوا میں منعقدہ گریونس ریڈریسل کیمپ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا۔ Parnew Budgam Grievance Redressal Camp

پارینوا، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے بلاک پرنیوا کے پنچایت حلقہ پھالچھل میں منعقدہ گریونس ریڈریسل (عوامی شکایات) کیمپ کی صدارت کی۔ کیمپ میں پھلچل، نونر، بگرو، دریگام سمیت دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئی نمائندوں، سیول سوسائٹی ممبران سمیت دیگر معزز شہریوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔

ڈی سی نے عوامی نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل اور شکایات سننے کے مطابق متعلقہ حکام سے مطلوبہ تعمیری کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی بڈگام نے سید صالحہ ڈبلیو ایس ایس پر جاری تعمیری کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے ہدایات جاری کیں تاکہ فالچل سمیت ملحقہ دیہات میں رہائش عوام کو مناسب پورٹیبل واٹر سپلائی فراہم کی جا سکے۔

ڈی سی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جنگی بنیادوں پر گائوں پھلچل اور دریگام میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر کے لیے موزوں اراضی کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کیمپ کے دوران پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ نونر- فالچل اور بگرو- نونر HT ترسیلی لائنز میں بہتری کے لیے فوری طور سروے انجام دیں۔

سی ای او بڈگام نے مزید کہا کہ ’’علاقے میں ہائی اسکول اور پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے فزیبلٹی چیک کے لیے سروے کیا جائے گا۔‘‘ متعلقہ بی ایم او کو ہدایات دی گئیں کہ وہ پی ایچ سی نونر اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر فالچل میں عام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور عام لوگوں کے لیے زمین پر فیلڈ فنکشنز کی دستیابی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Grievance Redressal Camp Budgam چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے PRIs اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی نے ٹھوس فضلہ اور مائع فضلہ کے انتظام کے لیے کمپوسٹ اور سوکیج گڑھوں کی تعمیر عمل میں لائے جانے پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.