ETV Bharat / state

World Anti-Drug Day: منشیات مخالف عالمی دن کے حوالے سے بڈگام میں سائیکل ریس کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:14 AM IST

سائیکل سٹرائیک کے دوسرے ایڈیشن کے نام سے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات اور دوسرے جرائم سے دور رہنے اور انہیں کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لئے سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔ Cycle race organized in Budgam

منشیات مخالف عالمی دن کے حوالے سے بڈگام میں سائیکل ریس کا اہتمام

سرینگر: وادی کے نوجوان سماجی کارکن سید علی اصغر رضوی کی جانب سے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے سائیکل سٹرائیک کے دوسرے ایڈیشن کے نام سے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات اور دوسرے جرائم سے دور رہنے اور انہیں کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لئے سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔اس ریس کا آغاز رضوی اسٹاف ماگام بڈگام سے ہوا اور سیاحتی مقام گلمرگ بارہمولہ میں یہ اختتام پذیر ہوئی۔ Second edition of Cycle Strike Race organized

گلمرگ تک سطح سمندر سے آٹھ ہزار سات سو فٹ کی بلندی کا سفر طے کر کے اپنی نوعیت کی یہ انوکھی پہل مانی جاتی ہے۔ منشیات مخالف عالمی دن کے حوالے سے یہ ریس کافی اہمیت کی حامل مانی جاتی ہے۔ اس میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تیس کلومیٹر کی ریس میں ایک سو کے قریب سائیکلسٹس نے حصہ لیا جن میں قومی و بین الاقوامی سائیکلسٹ بھی شامل تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ریس میں پچاس برس کی عمر کے بشارت حسین نے بھی حصہ لیا۔ جنہوں نے واضح پیغام دیاکہ اسپورٹس میں عمر کا کوئی لحاظ نہیں ہوتا۔نوجوان سائکلسٹس میں کافی جوش نظر آیا۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ International Day Against Drug Abuse

اختتامی تقریب پر کمشنر ٹرانسپورٹ کشمیر بوپندر کمار مہمان خصوصی تھے۔ گلمرگ گنڈولہ کے منیجنگ ڈائریکٹر وگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر غلام جیلانی زرگر، جموں وکشمیر بنک کے صدر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔World Anti-Drug Day

بوپندر کمار نے اس ریس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کاکہناہے کہ کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : International Day Against Drug Abuse: انسداد منشیات کا عالمی دن کے موقع پر تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.