ETV Bharat / state

Cyber Awareness Programme in Budgam بڈگام میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام

پروگرام کے دوران مقررین نے سائبر جرائم سے متعلق مختلف اقسام جیسے کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالکنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

بیداری پروگرام منعقد
بیداری پروگرام منعقد
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:15 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس کی جانب سے "سائبر کرائمز" سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کو جاری ہے، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کھاگ میں "سائبر کرائم" بیداری پروگرام کا انعقاد کیاگیا، ایس ایچ او پی ایس کھاگ انسپکٹر بہار احمد خان نے اس تقریب میں شرکت کی،ان کے علاوہ مذکورہ علاقہ کے سول سو سائیٹی کے اراکین،متعدد اسکولز کے طلبا اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔Police organises Cyber Crime awareness programmes in Budgam

پروگرام کے دوران مقرروں نےسائبر جرائم سے متعلق مختلف اقسام جیسے کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالکنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا،انہوں نے تقریب میں شریک لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں،انہوں نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے،شرکاء کو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔

شرکاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مذہبی طور پر درج ذیل دو نکات پر عمل کریں:-
1۔ نابالغوں کے ذریعے استعمال ہونے والے موبائل فونز کی کثرت سے جانچ پڑتال کی جائے کیونکہ بنیاد پرست عناصر نابالغوں سے جڑ رہے ہیں اور انہیں غلط راستے پر لے جا رہے ہیں۔
2۔ بچوں کو آن لائن گیمنگ میں شامل ہونے سے روکنا اور حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو کہ عام طور پر وقت کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خطرناک ہو جاتی ہے۔
آخر میں پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کھاگ عبدالمجید بھٹ نے اس طرح کے سائبر بیداری پروگراموں کے انعقاد اور عام لوگوں میں سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا۔

مزید پڑھیں:Vigilance Awareness Programme ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.