اطلاع کے مطابق جوان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے، ہلاک سی آر پی ایف پینتیس بٹالین ہمہامہ میں تعینات تھا۔ سی آر پی ایف کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ 'ہلاک ہوئے جوان کو کل شام دل کا دورہ پڑ ا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔'
ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت بہار کے مہیر کمار کے طور پر ہوئی ہے، مہیر کا تعلق بہار کے ضلع روہتاس سے بتایا جا رہا ہے۔
سی آر پی ایف کے سینئر افسر نے اس بابت جانکاری دی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'تمام میڈیکل فارمیلٹیز کے بعد ہی اہلکار کے جسد خاکی کو ان کے گھر روانہ کیا جائے گا۔'
آپ کو بتادیں کہ ان دنوں کورونا کا قہر جاری ہے اور میڈیکل ٹیم بھی فوت شدہ اہلکار کا معائنہ کر رہی ہے۔