ETV Bharat / state

Vehicle Carrying Illegal Substance Seized: بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار - چاڈورہ بڈگام غیر قانونی مادہ ضبط

بڈگام پولیس نے چاڈورہ علاقے سے غیر قانونی مادہ (منشیات) لے جا رہے ڈرائیور کر گرفتار کرکے گاڑی کو بھی سیز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Vehicle Carrying Illegal Substance Seized: بڈگام میں منشیات ضبط، کار ڈرائیور گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 12:09 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے چاڈورہ علاقے کے کرالہ چیک میں ناکہ قائم کیا۔ ناکے پر انہوں نے ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13B-7945 ، جو وانپورہ سے چاڈورہ کی طرف جا رہی تھیکو کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکے پر موجود پولیس پارٹی نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور ساتھ ہی ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔

بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے ڈرائیور کی شناخت شاہنواز ایوب شیخ ولد محمد ایوب شیخ ساکنہ وانپورہ، چاڈورہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران (منشیات) سیرپ کی دس بوتلیں بر آمد ہوئیں۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر 187/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی غرض سے نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے بلکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالہ سے آگاہی ریلیز، سیمنارز کا بھی انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا پوری طرح قلع قمع کرنے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.