ETV Bharat / state

Budgam Drug Peddlers Arrested بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیا برآمد

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کی تحویل سے فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ budgam police arrested drug peddlers

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 5:09 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ناکہ چیکنگ کے دوران ضلع جنرل روڈ کیچھ رازگیر پر پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک پولیس پارٹی نے ایک ماروتی کار زیر رجسٹریشن نمبر JK04C-3734 کے ڈرائیو کو رکنے کا اشارہ کیا، بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی رئیتھن سے بگرو کی طرف جا رہی تھی۔

بڈگام پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے اپنا نام عبدالرشید گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن ہانجی گنڈ، ایچھگام، بڈگام اور اس کے ساتھی نے اپنی شناخت فردوس احمد نجار ولد غلام نبی نجار ساکن ہئرونن، گنڈ درویش کے طور پر ظاہر کی۔ پولیس نے کار کی تلاشی کے دوران تین نائیلون بیگ ضبط کیے جن سے تقریباً 24 کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا (فکی) برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: NCORD Meet in Budgam بڈگام میں این سی او آر ڈی کا ساتواں اجلاس منعقد

پولیس نے ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لیکر منشیات کو لانے، لے جانے کے لیے استعمال میں لائی جانے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ پولیس اسٹیشن خانصاحب میں اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 86/2023 قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 75 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.