ETV Bharat / state

FCI Godown Owner Arrested: ایف سی آئی گودام مالک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

غذائی اجناس سے لدی ہوئی ٹرکوں کواَن لوڈ کرانے کے عوض رشوت حاصل کرنے والے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)گودام کے مالک کو اینٹی کرپشن بیرو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایف سی آئی گودام مالک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 8:19 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 2:01 PM IST

بڈگام: اینٹی کرپشن بیرو (اے سی بی) کو شکایت موصول ہوئی تھی کی وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے گودام پر ٹرکوں کو اَن لوڈکرانے کیلئے رشوت کا سہارا لینا پڑتا ہے اور جو ٹرک ڈرائیور رشوت کی رقم ادا نہیں کرتا اسے کافی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیور نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام چاندپورہ، بڈگام پرکڑی نظر رکھی اور فوڈکارپوریشن آف انڈیا کے گودام کے مالک کو اس وقت رنگیں ہاتھوں دبوچ لیاجب وہ ٹرک ڈرئیور سے غذائی اجناس اَن لوڈ کرانے کے عوض اس سے رشوت کی رقم حاصل کر رہا تھا۔

اینٹی کرپشن بیور نے گودام مالک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اے سی بی نے ملزم گودام کے مالک کی شناخت عبد المجید شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکنہ فردوس آباد، بٹہ مالو، سرینگر، پروپرائٹر شیخ سپلائیرز اینڈ کنٹریکٹر کے طور پر کی ہے جبکہ وزن کرنے والے ملزم کی شناخت تاج الحسن شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنہ دہرمونہ، بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: رشوت قبول کرتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھ گرفتار

قابل غور ہے کہ گودام کے مالک عبد المجید شیخ جے اینڈ کے بینک کے 30 کروڑ روپے فراڈ میں بھی ملزم ہے اور معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی گئی ہے۔ رشوت کیس کے معاملے میں اے سی بی نے پہلے سے درج معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ایف سی آئی گودام، چاند پورہ، سے وابستہ دیگر ملوث افراد کے اس میں منسلک ہونے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ کیس میں مزید گرفتاریاں بھی توقع ہیں۔

Last Updated : Aug 23, 2023, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.