ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ 'بڈگام میں پچھلے دنوں کے مقابلے کورونا وائرس کے معاملوں میں کسی حد تک کمی آئی ہے، تاہم مثبت معاملوں کی شرح ابھی بھی پانچ فیصد سے کم ہے'۔ ضلع میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دیتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ 'ضلع میں ابھی بھی ایک سو دس کورونا وائرس کے فعال معاملے ہیں'۔
شہباز مرزا نے کہا کہ 'اگر لوگ مسلسل کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے تو ضلع میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوگی'۔ انہوں نے ٹیکہ کاری مہم کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سے پینتالیس سال کے افراد کی اب تک 68 فیصد ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جس طرح سے یہ مہم جاری ہے، تو بہت جلد بقیہ 32 فیصد کو بھی ویکسین دی جائے گی'۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر خود ٹیکہ لگوائیں ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں ہے اور بہت سے مراکز پر ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیری مہاجر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں
ڈی سی نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ضلع میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہوا تھا، لیکن محکمۂ صحت کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوسکا کہ اب ضلع میں کیسز کم ہورہے ہیں۔