ETV Bharat / state

میونسپل کمیٹی بڈگام کے چیئرمین سے کونسلرس نے حمایت واپس لے لی - کانگریس

میونسپل کمیٹی بڈگام کے چیئرمین سے اپنی پارٹی کے چار اراکین سمیت سبھی آٹھ کونسلروں نے حمایت واپس لے لی ہے۔ کمیٹی کے کونسلروں کا الزام ہے کہ موصوف چیئرمین موجودہ حالات میں بھی لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے دوسری غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

میونسپل کمیٹی بڈگام کے چیئرمین سے کونسلرس نے حمایت واپس لے لی

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 6:03 PM IST

میونسپل کمیٹی بڈگام کے چیئرمین روح اللہ غازی کانگریس سے وابستہ ہیں۔ متذکرہ کمیٹی کے ایک ممبر نے کہا کہ موصوف چیئرمین نے ایک سال میں لوگوں کے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا: 'ہم نے اس لئے حمایت واپس لے لی کیونکہ ہم ان کی نا اہلی کی وجہ سے ایک سال گذر جانے کے باجود بھی لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے'۔

موصوف ممبر نے کہا کہ ہم آج تک سمجھتے تھے کہ وہ عوامی کام کریں گے لیکن آج ایک سال اور پانچ ماہ بیت گئے لیکن انہوں نے لوگوں کا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سمیت کل نو ممبر ہیں جن میں سے آٹھ ممبروں نے ان کی حمایت واپس لے لی۔

موصوف ممبر نے کہا کہ چیئرمین موجودہ وبائی حالات میں بھی لوگوں کو مدد کرنے کے بجائے دوسرے غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا: 'آج وبائی حالات ہیں ہمیں لوگوں کو سینی ٹائزرس، ماسکس اور دیگر ضروریات فراہم کرنے چاہئے لیکن وہ (چیئرمین) کورونا کے بارے کوئی ہورڈنگ لگانے کی بات کررہے ہیں جس پر دس ہزار کا خرچہ آئے گا'۔

قابل ذکر ہے سال 2018 کے بلدیاتی انتخابات کے بعد روح اللہ غازی کو آٹھ ممبروں نے حمایت دے کر میونسپل کمیٹی بڈگام کا چیئرمین بنایا تھا ان ممبروں میں چار کا تعلق کانگریس اور چار کا بی جے پی سے تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.