ETV Bharat / state

Work Not Started in Budgam Hospital: بڈگام ہسپتال کا ڈی پی آر کئی برسوں سے منظوری کا منتظر - بڈگام ڈسٹرکٹ ہسپتال

کووڈ-19 کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ریشی پورہ علاقے میں 200 بیڈس کا ڈی آر ڈی او ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی تھی، لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہسپتال کو سرینگر کے کھونمو علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

Work Not Started in Budgam Hospital
بڈگام ہسپتال کا ڈی پی آرسیکریٹریٹ میں دھول کی نذر
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 10:02 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 12:06 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا قیام سنہ 1979 کے اوائل میں عمل میں آیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ہسپتال کی تعمیر و ترقی منجمند سی ہوکر رہ گئی۔ ہسپتال میں جگہ کی کمی، ہسپتال عملہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ضلع بھر کے مریضوں و تیماداروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔Budgam District Hospital

بڈگام ہسپتال کا ڈی پی آر کئی برسوں سے منظوری کا منتظر

انتظامیہ نے اگرچہ کووڈ 19 وبا کے دوران ضلع کے ریشی پورہ میں ایک ڈی آر ڈی او کووڈ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے سڑک بھی تعمیر کی گئی تھی اور بجلی کے کھمبے لگائے گئے تھے لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہسپتال کو سرینگر کے کھونمو علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔Construction Of DRDO Hospital In Budgam

بڈگام کے لوگوں نے ریشی پورہ گاؤں میں مجوزہ جگہ پر 300 بیڈس کا ہسپتال بنانے کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا جس کے لیے محکمے نے 200 بیڈس کے ہسپتال کے لیے ڈی پی آر تیار کیا لیکن بدقسمتی سے آج تک ہسپتال کے لیے انتظامی منظوری نہیں ملی۔لوگوں کے مطابق ہسپتال کے لیے ڈی پی آر سکریٹریٹ میں دھول کی نذر ہوا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع میں قائم ہسپتال دوپہر 2 بجے کے بعد پی ایچ سی سطح کے ہسپتال میں تبدیل کردیا جاتا ہے، لوگوں نے کہا کہ یہ ہسپتال ریفر ہسپتال بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:'بڈگام میں نیا ڈسٹرکٹ ہسپتال جلد ہی مکمل ہوجائے گا'

اس حوالے سے سی ایم او بڈگام نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد بڈگام میں 200 بیڈس کا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔مقامی لوگوں نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ضلع کے لوگوں کو بنیادی سہولیات ملے اور ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

Last Updated : Apr 21, 2022, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.