ETV Bharat / state

Cloudburst in Budgam: بڈگام میں بادل پھٹنے سے بڑی تعداد میں مویشی ہلاک - فلہہد سیتئاتیہن ین کاسھمیر

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بالائی جنگلاتی علاقوں میں بادل پھٹنے اور خراب موسم کی وجہ سے کم از کم 52 بھیڑیں، آٹھ گھوڑے اور پانچ گائیں ہلاک ہوگئیں۔Cloudburst in Budgam

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 3:59 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 5:05 PM IST

بڈگام: ضلع شیپ آفیسر بڈگام ڈاکٹر اشرف کے مطابق بادل پھٹنے اور موسلا دار بارشوں سے ضلع کے اوپری پہاڑی جنگلات ڈسخل، دریان ،لترمنڑ، آیود، کورگ اور دوسرے مقاموں پر تقربیاً 52 بھیڑیں، 8 گھوڑے اور 5 گائیں ہلاک ہو گئیں۔Cloudburst in Budgam

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ چراگاہوں میں موبائل فون یا سڑک رابطہ ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے بکروال خانہ بدوشوں سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ موصوف افسر نے کہا کہ محکمے نے ان علاقوں کی جانب ریسکیو ٹیمیں روانہ کی ہیں جو ان کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گی۔

وہیں متعلقہ آفیسر نے بکروالوں اور چرواہوں کو ہدایات دی کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراً میدانی علاقوں کا رخ کریں اور یہیں حالات ٹھیک ہونے تک قیام پزیر رہیں تاکہ ان کی مدد ممکن ہو۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وادی بھر میں چند روز سے مسلسل موسلادار بارشوں کی وجہ سے جہاں میدانی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، وہیں پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں بھی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے توڈے گرنے سے مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے۔ وہیں وادی کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2022, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.