ETV Bharat / state

NIFT Campus Budgam چیف سیکرٹری نے این آئی ایف ٹی بڈگام کیمپس کا دورہ کیا - این آئی ایف ٹی کیمپش بڈگام

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ڈاریکٹر جنرل این آئی ایف ٹی نے بڈگام اومپورہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے کیمپس میں کاموں کی تکمیل کی حالت کا جائزہ بھی لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 9:43 PM IST

چیف سیکرٹری نے این آئی ایف ٹی بڈگام کیمپس کا دورہ کیا

بڈگام: جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بڈگام اومپورہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کیمپس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے موجودہ تعلیمی سیشن 2023 کے دوران انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ کے نئے بیچ سے خطاب کیا۔

چیف سکریٹری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں چار مختلف رنگین موسموں کے ساتھ ایک خوبصورت آب و ہوا ہے اور وہ NIFT میں اپنے تعلیمی دور میں ان تمام چیزوں کو پسند کریں گے۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں اور آرٹ اور کرافٹ کے علاوہ فیشن اور ڈیزائننگ میں بھی اپنا مقام پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریبات منعقد کرنے میں جموں و کشمیر یو ٹی سرفہرست ہے جبکہ حکومت نے ای گورننس میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر مہتا نے کاموں کی تکمیل کی حالت کا جائزہ بھی لیا۔ دورے کے دوران موصوف نے ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا- جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے ڈی جی این آئی ایف ٹی روہت کنسل کے ساتھ نمائش کے دورے کے دوران فیکلٹی اور طلبہ سے بات چیت کی۔

قبل ازیں، طلبہ سے اپنے خطاب میں، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند روہت کنسل جو کہ ڈائرکٹر جنرل NIFT بھی ہیں، نے کہا کہ NIFT سرینگر ملک کے تمام این آئی ایف ٹی میں سب سے نیا ہے اور ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹز میں سب سے چھوٹا ہونے کے ناطے میں یہ کیمپس ہمارے دل کے قریب ہے۔ نہ صرف جموں و کشمیر حکومت بلکہ NIFT ہیڈ آفس میں بھی۔ انہوں نے جے اینڈ کے انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ سے درخواست کی کہ وہ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور کرافٹ کلسٹر کی سرگرمیوں کے لیے NIFT کیمپس کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کریں۔

مزید پڑھیں : NIFT Campus Budgam ڈی سی بڈگام نے این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ کیا

قبل ازیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر NIFT سرینگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے کہا کہ یہ کیمپس جموں و کشمیر حکومت اور حکومت ہند کے لیے بہت خاص ہے۔ یہ کیمپس بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس یہاں منی انڈیا کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ 20 مختلف ریاستوں اور یو ٹیز کے طلبہ کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.