ETV Bharat / state

Budgam Revised Modified High Density Scheme ہارٹیکلچر افسر نے لیا بڈگام میں ہائی ڈینسٹی اسکیم کا جائزہ

ضلع بڈگام میں ’’ریوائزڈ ماڈیفائڑ ہائی ڈینسیٹی اسکیم‘‘ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں چیف ہارٹیکلچر افسر، ترقیاتی افسران اور مقامی کسانوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 4:19 PM IST

ہارٹیکلچر افسر نے لیا بڈگام میں ہائی ڈینسٹی اسکیم کا جائزہ

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر، بڈگام، ڈاکٹر ایم اقبال بابا نے اپنے دفتر میں ’’ریوائزڈ ماڈیفائڑ ہائی ڈینسیٹی اسکیم‘‘ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کسان برادری کی بہتری کے لیے کام کریں۔ باغبانی کے ترقیاتی افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر مختص اہداف کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ نجی تاجروں سے کہا گیا کہ وہ تمام شناخت شدہ مقامات پر بغیر کسی تاخیر کے اس ماہ کی 15 تاریخ تک شجر کاری مکمل کریں۔

بعد ازاں چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام نے میٹنگ میں موجود کسانوں کی شکایات، مطالبات سنے۔ انہوں نے سبھی کسانوں کو یقین دلایا کہ محکمہ ان کی شکایات کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر بڈگام، ضلعی سطح کے سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ بڈگام، تمام باغبانی کے ترقیاتی افسران، پرائیویٹ کاروباریوں کے نمائندے اور متعدد کسان موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں ہائی ڈینسٹی درخت اور پودے لگانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گورنمنٹ بھی اس میں کسانوں کی ہر محاذ پر مدد کر رہی ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو جس سے نہ صرف کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ جموں و کشمیر کی مجموعی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ محکمہ باغبانی کی جانب سے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ باغ مالکان کو باغات میں ہائی ڈینسٹی پودے نصب کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی غرض سے کئی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں وہیں اس ضمن میں بیداری پروگرامز کا بھی انعقاد کی جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Farmers Face Losses بے موسم ہائی ڈینسٹی والے پودے فراہم کیے جانے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.