ETV Bharat / state

بڈگام: زیر زمین خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگنے کے بعد مقامی بڑھئی سے پوچھ تاچھ - سماجی رابطہ گاہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بیروہ علاقے کے پیٹھ زینیگام کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی، تلاشی کے دوران ٹیم نے ایک گھر میں زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگایا جس کے بعد اسی گاؤں کے ایک ترکھان ( بڑھئی ) سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

بڈگام: زیر زمین خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگنے کے بعد مقامی بڑھئی سے پوچھ تاچھ

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 11:56 AM IST

حفاظتی اہلکاروں کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پیٹھ، زینیگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام پولیس اور فوج کی 53 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے گاؤں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔

سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک مکان میں زیر زمین ہائیڈ آؤٹ کا پتہ لگایا۔ زیر زمین کمین گاہ میں کوئی بھی غیرقانونی شئی موجود نہیں تھی اور نہ ہی اس میں عسکریت پسند چھپے تھے۔

اس زیر زمین خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگنے کے بعد ایک مقامی بڑھئی کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

  • A fake news with regard to a hideout having been busted and OGW arrested in Budgam is doing rounds on social media. The news is refuted by Budgam Police.Strict action shall be taken against people posting unconfirmed news on self styled News Networks.@JmuKmrPolice @KashmirPolice

    — BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) June 8, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس ضمن میں بڈگام پولیس نے سماجی رابطہ گاہ کے ذریعے تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے اور او جی ڈبلیو (عسکریت پسندوں کے معاون) کو گرفتار کیے جانے کی خبروں کی تردید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.