ETV Bharat / state

Budgam Woman Murder Case بڈگام میں قتل کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام - Woman Murder Case

سائبگ نامی علاقہ میں گزشتہ دنوں ایک تیس سالہ خاتون کا قتل کردیا گیا، جس کے بعد سے پورے خطہ میں اس واقعہ کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں، اور قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کینڈل مارچ کا اہتمام
کینڈل مارچ کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:41 PM IST

کینڈل مارچ کا اہتمام

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سائبگ نامی علاقہ میں گزشتہ دنوں ایک تیس سالہ خاتون کا قتل کردیا گیا، جس کے بعد سے پورے خطہ میں اس واقعہ کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں، اور قاتلوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں،حالانکہ پولیس اہلکاروں نے اس معاملہ میں ملوث ایک شخض کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو طالبہ اپنے گھر سے نکلی ،مگر لوٹ کر اپنے گھر نہیں آئی ،جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے مقامی پولیس تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی، پولیس نے جب اس معاملہ کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ 30 سالہ عارفہ کا قتل کردیا گیا ہے اور اس کے جسم کے کئی ٹکرے کردیے گئے ہیں، اس وحشتناگ واقعہ کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

ادھر سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنان بھی اس واقعہ کے خلاف اپنی صدائیں بلند کر رہے ہیں، اس واقعہ میں ملوث شخص کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بڈگام کے متعد علاقوں میں کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے، آج نارکارہ بڈگام میں اس واقعہ کے خلاف کینڈل لائٹ احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے اس وحشیانہ قتل کے خلاف نعرے لگائے۔ ایس ایچ او تھانہ بڈگام آفتاب احمد بھی احتجاج میں شامل ہوئے اور 30 ​​سالہ آصفہ جان کے بہیمانہ قتل کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ صدمے میں ہیں اور ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Budgam Murder Case: قتل معاملہ میں پولیس نے ملزم کے مکان کو سیز کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.