ETV Bharat / state

Ex DC’s ‘grabbed’ land retrieved : سابق ڈی سی فاروق رنزو کے گھر بھی پہنچا بلڈوزر

فرینڈس کالونی ہمہامہ، بڈگام میں سابق ڈی سی فاروق احمد رینزو کی جانب سے مبینہ طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Feb 4, 2023, 3:51 PM IST

سابق ڈی سی فاروق رنزو کے گھر بھی پہنچا بلڈوزر

بڈگام: وادی کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو انسداد تجاوزات مہم کے دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فرنڈس کالونی(ہمہامہ) علاقے میں سابق ڈی سی فاروق احمد رینزو کی اہلیہ کے نام پر درج پراپرٹی کی دیوار بندی ہٹا کر رینزو کی جانب سے مبینہ طور قبضہ میں لی گئی کاہچرائی کو محکمہ مال نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

محکمہ مال اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ہمہامہ، بڈگام میں کارروائی انجام دیتے ہوئے فرینڈس کالونی میں سابق بیروکریٹ فاروق احمد رینزو کی زوجہ کے نام پر درج مکان کے گرد دیوار بندی کو توڑ کر مبینہ طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی کو واپس حکومتی تحویل میں لے لیا۔ مقامی نائب تحصیلدار نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہدامی مہم کے تحت سرکاری کاہچرائی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے دیگر اضلاع کی طرح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے بے دخلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مذمت سے نپٹنے کے لیے پولیس موجود رہتی ہے۔ قبل ازیں ضلع کے ہمہامہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی زوجہ کے نام پر درج اراضی کے متصل تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو منہدم کرکے محکمہ مال نے ’’سرکاری اراضی‘‘ کا بورڈ چسپاں کر دیا تھا۔ محکمہ مال کے مطابق نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی جانب سے آفس اور گارڈ کے لیے تعمیر کیا گیا ڈھانچہ سرکاری اراضی پر موجود تھا جس کو منہدم کرکے اراضی حکومتی تحویل میں لی گئی۔

مزید پڑھیں: Structure Raised Allegedly By Sagar’s Wife Demolished ساگر کی زوجہ کی جانب سے مبینہ طور تعمیر کی گئی عمارت منہدم

Last Updated : Feb 4, 2023, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.