بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایک اغوا شدہ نابالغ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے 24 گھنٹوں کے یہ کارنامہ انجام دیا اور اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ دراصل ایک ستمبر 2022 کو تقریباً 18:30 بجے، پولیس پوسٹ سوئیبگ کو ایک شخص عبدالمجید خان ساکن خان محلہ سوئیبگ کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی (نابالغ) اسکول کے اوقات کے بعد گھر واپس نہیں آئی اور اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ وہ آج سکول آئی ہی نہیں تھی۔ Abducted Girl Recovered in Budgam
اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 306/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی۔ لاپتہ لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے چوکی افسر سوئیبگ کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے تیزی سے کام کرتے ہوئے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔ Kidnapper Arrested in Budgam
سخت کوششوں اور کچھ سراغ پر کام کرنے کے بعد پولیس چوکی سوئیبگ کی پولیس پارٹی نے لڑکی کا پتہ لگایا اور اسے کھری بٹی پورہ ضلع کولگام سے بازیاب کرایا۔ جسے ایک سالب احمد ہیلہ ولد اسد اللہ ہیلہ ساکن کھری بٹہ پورہ کولگام نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کار کو جرم کے بعد 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اغوا شدہ نابالغ لڑکی کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ Abducted Girl Recovered in Budgam
یہ بھی پڑھیں:
The Abducted Girl Recovered in Pulwama: پلوامہ میں اغوا شدہ لڑکی بازیاب