ETV Bharat / state

Budgam Woman Murder Case قاتل کو سزائے موت ملنی جاہئے، محبوبہ مفتی - خاتون کے قتل کے کلاف احتجاج

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی آج تعزیت پرسی کے لیے بڈگام سوئیہ بگ علاقہ کا دورہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے 30 سالہ خاتون کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوئیہ بگ علاقہ میں 30 سالہ دوشیزہ کا قتل کیا گیا۔ پولیس نے اس قتل کے ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 3:45 PM IST

Updated : Mar 18, 2023, 7:32 PM IST

قاتل کو سزا موت ملنی جاہیے، محبوبہ مفتی

بڈگام:پی ڈی پی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے آج سوئیہ بگ بڈگام کا دورہ کیا۔ دارے کے دوران انہوں نے تیس سالہ عارفہ شفیع کے گھر جاکر تعزیت کی۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس دوران لوگوں نے بڈگام پولیس اور ضلع انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس معاملے میں انصاف فراہم ہوگا۔ لوگوں نے مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملوں کے خلاف سب کو کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تو اپنا کام کررہی ہے لیکن معاشرے کا ہر فرد جب تک معاشرے میں پلنے والے جرائم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، تب تک عارفہ جیسی کئی خواتین حیوانیت کے شکار ہوتی رہیں گی۔ محبوبہ مفتی نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عارفہ کے قاتل کے خلاف فاسٹ ٹریک مقدمہ چلاکر ملزم کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے، تاکہ دیگر خواتین خود کو محفوظ پاسکے۔

مزید پڑھیں: Budgam Woman Murder Case اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج، مجرم کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ

واضح رہے کچھ روز قبل سوئیہ بگ بڈگام سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ عارفہ کا قتل کیا گیا۔ قاتل نے قتل کرنے کے بعد خاتون کے جسم کے ٹکڑے کرکے مخلتف مقامات پر پھینک دیا تھا۔ اس قتل نے پوری وادی کو دہلا کر رکھ دیا۔ لوگوں نے قاتل کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی تاکہ اس قسم کے واقعے رونما نہ ہوسکیں۔ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2023, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.