کشمیر میں ’طہری‘ اور بنڈار کا اہتمام قدرتی آفتوں، بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت کے لیے نجی اور اجتماعی طور پربھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات پانے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی بنڈار ’طہری‘ کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ چاول میں مخصوص قسم کے مصالحہ جات اور بعض دفعہ گوشت ملا کر اسے بڑی دیگوں میں پکایا جاتا ہے۔ زرد رنگ کے لیے ہلکی سی ہلدی بھی ڈالی جاتی ہے۔
تیار ہونے کے بعد بغیر کسی مذہب و مسلک، رنگ و نسل طہری کو تقسیم کیا جاتا ہے۔
نارہ بل کے باشندوں کے مطابق ’’کوروناوائرس اللہ تعالیٰ کا ایک قہر ہے۔‘‘ اور رب ذو الجلال کی خوشنودی اور اس وائرس سے حفاظت کے لیے ہی ’طہری‘ کا اہتمام کیا گیا۔