ETV Bharat / state

بڈگام میں مثبت کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے: ڈی سی - گائڈ لائنز پر عمل

ڈی سی بڈگام کا کہنا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس مثبت کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ تاہم مثبت کیسز میں اضافہ یا عوام کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں ضلع بھر میں خاص طور پر کنٹینمنٹ علاقوں میں دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

بڈگام میں مثبت کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے: ڈی سی

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:57 PM IST

’’ضلع بڈگام میں کووڈ مریضوں کی صحتیابی کی شرح بیاسی فیصد سے زائد ہے۔ ضلع میں مثبت مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

بڈگام میں مثبت کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے: ڈی سی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ضلع میں اب صرف 2232 فعال کیسز ہیں جبکہ 9914 افراد اس مہلک بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملے لگاتار کم ہو رہے ہیں اور اب یہاں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر چار اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہ گئی ہے۔ شہباز مرزا نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے کنٹینٹ علاقوں سے باہر مثبت معاملوں کی شرح ابھی بھی چونتیس فیصد ہے۔

ٹیکہ کاری مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ ٹیکہ کاری مہم میں کافی تیزی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پینتالیس یا اس سے زیادہ کی عمر کے ستر فیصد افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور بہت جلد اس سلسلے میں صد فیصد کا ہدف طے کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے سبھی افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ دیے جانے کے سلسلے میں پہلے ہی 36ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے بتایا کہ ضلع بڈگام ابھی بھی ریڈ زون کے زمرے میں داخل ہے۔ انہوں نے عوام سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے وضع کی گئی گائڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ کورونا وائرس مثبت کیسز میں اضافہ یا عوام کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں ضرورت پڑنے پر ضلع بھر میں خاص کر کنٹینمنٹ علاقوں میں دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.