ETV Bharat / state

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف بڈگام چوتھے روز بھی بند - قرآن خوانی و مرثیہ خوانی

ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے قصبہ بڈگام اور ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز چوتھے دن بھی تعزیتی ہڑتال رہی اور بڈگام میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں دن بھر فاتحہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن خوانی و مرثیہ خوانی کے علاوہ مقررین نے بھی بھرے مجمع سے خطابات کئے۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف بڈگام کے کئی علاقوں میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 6, 2020, 5:40 PM IST

ادھر بڈگام کے علاوہ ماگام اور پٹن کے بھی کئی علاقوں میں پیر کے روز قاسم سلیمانی کے لئے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علما نے فلسفہ شہادت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

وسطی ضلع بارہمولہ کے شاہ تل پورہ، شادی پورہ، ڈانگر پورہ وغیرہ علاقوں میں بھی پیر کے روز لوگوں نے سڑکوں پر آکر پر امن احتجاجی مظاہرے کئے۔

شلوت سونہ واری میں دن بھر فاتحہ مجلس کا اہتمام ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور علما اور دانشوروں نے قاسم سلیمانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر لداخ کے ضلع کرگل میں بھی قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز جامع مسجد کرگل میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے چوتھے روز فاتحہ خوانی کی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور علما اور دانشورں نے تقریریں بھی کیں۔
وادی کشمیر کے وسطی قصبہ بڈگام میں پیر کے روز چوتھے دن بھی لگاتار تعزیتی ہڑتال رہی، بازاروں میں تمام دکانیں بند رہیں تاہم ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل وحمل جاری رہی۔
یاد رہے کہ قصبہ بڈگام میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کے روز سے ہی دکانیں بطور تعزیتی احتجاج بند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قصبہ بڈگام میں واقع مرکزی امام بارگاہ میں ایرانی فوجی سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے چوتھے روز پیر کو فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ملحقہ علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد جلوس کی صورت میں امام بارگاہ میں نوحہ اور ماتم کرتے ہوئے داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ امام بارگاہ میں قرآن خوانی اور مرثیہ خوانی کے علاوہ مقررین نے فصیح و بلیغ تقریریں کیں اور مہلوک فوجی کمانڈر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق امام بارگاہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا اور لوگ مہلوک کو یاد کرکے بلک بلک کر آبدیدہ ہورہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بڈگام چوک میں قاسم سلیمانی کی بڑی تصویریں لگائی گئی ہیں جس سے لوگوں میں آپ کے تئیں ہمدردی ومحبت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی فوج القدس کے سربراہ قاسم سلیمانی جمعہ کی صبح بغداد ہوائی اڈے پرامریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے نہ صرف مشرق وسطیٰ پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں وہیں دنیا بھر میں ایک زلزلہ آگیا ہے اور دنیا کے کئی ممالک بشمول امریکہ میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.