ETV Bharat / state

امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

سیرت کانفرنس میں علماء اور اسکالرز نے عید میلادالنبیؐ اور ہفتہ وحدت منانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسلمانوں میں آپسی اتحاد اور درپیش مشکلات کو حل کرنے پر زور دیا۔ وادی کے شعراء نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنا کلام پیش کیا۔

امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد
امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 1:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سیرتی کانفرنس میں وادی بھر سے شیعہ اور سنی علماء اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ دینی مکاتب کے طلباء نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ ماگام میں منعقد ہوا۔

امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف بخاری مہمان خصوصی تھے۔

اس کانفرنس میں علماء اور اسکالرز نے عید میلادالنبیؐ اور ہفتہ وحدت منانے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسلمانوں میں آپسی اتحاد اور درپیش مشکلات کو حل کرنے پر زور دیا۔ وادی کے شعراء نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنا کلام پیش کیا۔

ان شعرا نے نعتیہ پاک نبیؐ سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ انہوں نے اپنے کلام سے سیرت نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالی۔

اس دوران علماء نے مسلمانوں کے درمیاں آپسی بھائی چارگی اور اتحاد المسلمین کے حوالے سے لوگوں کو ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جب دیگر طاقتیں مسلمانوں کے پیچھے لگی ہیں ایسے میں ہمی‍ں ایک ہوکر انکا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.