ETV Bharat / state

Protests Against Power Outages بڈگام میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - بجلی کی آنکھ مچولی

بڈگام شہر کے مقامی لوگوں نے پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سخت سردی کے دوران کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کرتا ہے۔ Protests Against Power Outages In Budgam

بڈگام میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 6:20 PM IST

Updated : Nov 29, 2022, 9:19 PM IST

جموں و کشمیر کے بڈگام میں سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی مسئلے کو لے کر بڈگام شہر کے مقامی لوگوں نے پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ہمیں اس سخت سردی کے دوران چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کرتا ہے۔ ہمیں بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ power crisis in budgam

بڈگام میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کے دوران خواتین نے بڈگام اچگام روڈ کو بلاک کر دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے بڈگام میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے لیے زمین فراہم کی ہے، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ٹاؤن کے مکینوں کو 24×7 بجلی فراہم کی جائے گی لیکن 24 گھنٹے میں ہمیں 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کریں تاکہ مکینوں کو راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام : دمحال ہانجی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

Last Updated : Nov 29, 2022, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.