ETV Bharat / state

بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئی بُگ علاقے کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ سے ملانی والی سڑک پر برسوں بعد میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تاہم مناسب غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض
بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 6:32 PM IST

انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولت پہنچانے کی غرض سے تعمیراتی کاموں خصوصا سڑکوں کی تعمیر و کشادگی پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں تاہم بعض مقامات پر غیر منصوبہ بند کام انجام دیے جانے پر لوگوں نے نارضگی کا اظہار کیا ہے۔

بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض

سوئی بُگ بڈگام کو پارمپورہ سرینگر سے ملانے والی سڑک پر انتظامیہ کی جانب سے برسوں بعد میگڑمائزیشن کا کام شروع کیا گیا تاہم سڑک پر بجلی کھمبوں کو کناروں پر نصب نہ کیے جانے پر لوگوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ نصب بجلی کے کھمبوں کو کناروں پر نصب کرنے سے سڑک مزید وسیع ہو جاتی تاہم ایسا نہ کیے جانے کے سبب ’’سڑک کی میگڑمائزیشن عوامی پیسوں کا زیاں‘‘ ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: پی ایم پیکیج کے تحت تمام سہولیت فراہم کرنے کا مطالبہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سڑک کی کشادگی کے لئے اپنی زمین وقف کی لیکن انتظامیہ کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیے جانے کے سبب سڑک کی کشادگی اور میگڑمائزیشن کا اصل مقصد ہی فوت ہو رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے اعلیٰ افسران سے علاقے کا از خود مشاہدہ کرنے کی اپیل کی تاکہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جا رہے کروڑوں روپے ضائع نہ ہوں اور عوام کو درپیش مشکلات کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.