بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ڈکیتی/لوٹ مات کے ایک کیس کو حل کرتے ہوئے جرم میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ (نقدی) بر آمد کر لیا۔ بڈگام پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ Chadoora Budgam Loot Case Solved within 24 Hours
اِتوار 18 دسمبر کو پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک شاکر بشیر ولد بشیر احمد شیرگوجری ساکنہ نوپورہ چاڈورہ نامی ایک شخص کی جانب سے اس کے ساتھ لوٹ مار کی تحریری شکایت موصول ہوئی۔ شکایت کنندہ کے مطابق وہ اپنے بھائی واحد احمد شیرگوجری کے ساتھ آٹو لوڈ کیریئر میں سرینگر سے اپنے علاقہ کی جانب روانہ ہو رہےتھے۔ شکایت کنندہ کے مطابق بدی پورہ، چاڈورہ پہنچنے پر، ایک ٹاٹا موبائل (لوڈ کیریئر) زیر رجسٹریشن نمبر JK04H/2086 میں سوار 3 افراد نے ان کے آٹو لوڈ کیریئر کو روک کر ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے۔ Budgam Robbery Case
شکایت کنندہ کے مطابق حملہ آوروں (ڈاکوؤں) نے لوڈ کیریئر کے ڈرائیور سے 20,000 روپے کی نقد رقم بھی چھین لی تھی۔ تحریری شکایت موصول ہونے پر پالیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 204/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے فوری طور تحقیقات شروع کی گئی۔ دوران تفتیش پولیس نے مختلف سراغوں پر کام کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کی تفصیلات حاصل کیں اور تمام ڈاکوؤں/حملہ آوروں کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: Theft Case Solved: بڈگام پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرلیا، مسروقہ مال برآمد
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار میں ملوث تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔ اس واردات کو انجام دینے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ناصر حسین ملک ولد ولی محمد ملک۔ محمد سلیم بھٹ ولد محمد احسن بھٹ ساکن چرار شریف اور عرفان علی ولد علی محمد آہنگر ساکنہ حفرو چرار شریف شامل ہیں۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔