ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation غیرقانونی کان کنی کے الزام میں چار ڈرائیور گرفتار - بڈگام مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کان کنی

بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں 6 ٹپر ضبط گاڑیوں کو ضبط کرکے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔Illegal Excavation Budgam

غیر قانونی کان کنی کے الزام میں چار ڈرائیور گرفتار

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 3:46 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے میرگنڈ کراسنگ پر شبانہ گشت کے دوران 6 ٹپروں کو روکا جو غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی مٹی سے لدی ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اسٹیشن بڈگام کی پارٹی موقع پر ہی 4 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا اور سبھی ٹپر گاڑیوں کو بھی ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بڈگام پولیس نے گرفتار شدہ ڈرائیوروں کی شناخت محمد ایوب ڈار ولد غلام حسن ڈار، نذیر احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکنہ پاٹواؤ، بڈگام، عادل احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکنہ ہرو بڈگام، فردوس احمد پال ولد بشیر احمد پال ساکن شیخ پورہ، بڈگام۔ جبکہ ضبط کی گئی گاڑیاں زیر رجسٹریشن نمبرات ۔ JK04B-5711۔ JK04B-1859*۔ JK01J-9891* ۔*JK01J-9891* ۔ *JK2012-J524* ۔ *JK03B-4325* ۔ بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ 90/2023 اور 91/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس غیرقانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کان کنی کرنے والے افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں انجام دے رہی ہے اور آئے دن پولیس اس ضمن میں ضلع بھر میں ناکہ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ جے سی بی مشینیں، ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر بھی ضبط کئے جا رہے ہیں تاہم اس کے باوجود غیر قانونی طور کان کنی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.