ETV Bharat / state

Budgam Police Seeks Public Help لاش کی شناخت کے لئے عوامی تعاون طلب

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 8:36 PM IST

بڈگام پولیس نے عدم شناخت لاش کی شناخت کے لیے عوام سے کی مدد طلب کی ہے۔

a
a

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیروہ کو ملشولہ، اٹلی گام کے قریب ایک عدم شناخت لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی بیروہ پولیس اسٹیشن سے ایک پولیس پارٹی موقع پر روانہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاش کی شناخت میں بڈگام پولیس کی مدد کریں تاکہ متوفی کو قانونی و طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا جا سکے۔

پولیس نے متوفی کی تصویر سمیت دیگر معلومات بھی شیئر کی ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق متوفی کا قد تقریباً پانچ فُٹ تین انچ (5' 3") ہے اور اس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ متوفی کے چہرے کا رنگ بظاہر سیاہ ہے اور اس نے پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور گرے ٹراؤزر پہنا ہوا ہے۔ عدم شناخت لاش کو بڈگام پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد ایس ڈی ایچ، مردہ خانہ، بیروہ میں رکھا ہے۔ عوام کو متوفی کی شناخت میں آسانی ہو اس کے لیے میت کی تصویر پولیس نے پبلک ڈومین میں شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Dead body found in Baramulla بارہمولہ میں 14 سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

بڈگام پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل رابطہ نمبروں پر پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) بڈگام سے رابطہ کرکے عدم شناخت لاش کی شناخت میں بڈگام پولیس کی مدد کریں۔ پولیس نے لاش کی شناخت کے حوالہ سے کسی بھی معلومات کو ان فون نمبرات پر شیئر کرنے کی اپیل کی ہے: 7006411196* *8082567612* *01951255207* *01951255042*۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.