ETV Bharat / state

Illicit Timber Seized in Budgam بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط، ملزم گرفتار - بھاری مقدار میں غیرقانونی لکڑی برآمد

بڈگام پولیس نے بھاری مقدار میں غیرقانونی لکڑی برآمد کیا ہے۔ ملزم اسمگلر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد اسلم ملک ولد محمد سلطان ملک ساکن وتلپورہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ Illicit Timber Seized in Budgam

Illicit Timber Seized in Budgam
بڈگام میں غیر قانونی لکڑی ضبط، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 7:12 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی برآمد کیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم اسمگلر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دراصل پولیس تھانہ بیرواہ کو اطلاع ملی تھی کہ وتلپورہ پورہ کے ایک شخص نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں غیرقانونی لکڑی رکھی ہے، ملزم اسمگلر اسے دوسرے علاقوں میں اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی اور مناسب وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ Illicit Timber Seized in Budgam

اسی مناسبت سے تھانہ بیرواہ کی پولیس پارٹی نے ایک مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی کے پانچ لاگ برآمد کر لئے ہیں۔ ملزم اسمگلر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم اسمگلر کی شناخت محمد اسلم ملک ولد محمد سلطان ملک ساکن وتلپورہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 135/2022 متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیرواہ میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Illicit Timber Seized in Tral: ترال میں غیر قانونی لکڑی ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.