ضلع بڈگام کی پولیس منشیات کے خلاف مسلسل کاروائی کر رہی ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے بڈگام پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار گئے گئے شخص کے قبضے سے تین سو دس کلو گرام فکی پاؤڈر بر آمد کیا گیا یے۔
پولیس نے بتایا 'چاڈورہ پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے قاضی پورہ چاڈورہ کےعبد القیوم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے اس کی رہائش گاہ سے تین سو دس کلو فکی پاؤڈر بر آمد کیا ہے'.
یہ بھی پڑھیے
جموں بس اسٹینڈ سے دھماکہ خیز مواد برآمد
اس سلسلے میں عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے گزشتہ دو ماہ میں بیس سے زائد لوگوں کو منشیات فروشوں کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔