ETV Bharat / state

Thana Diwas in Budgam: بڈگام کے مختلف علاقوں میں تھانہ دیوس کا اہتمام - بڈگام پولیس پوسٹ تھانہ دیوس

بڈگام پولیس نے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت پولیس چوکی پکھر پورہ، پولیس اسٹیشن ماگام، پولیس چوکی ناربل، پولیس چوکی سوئیبگ اور پولیس چوکی وترہیل میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ Budgam Police Public Outreach Programme

Thana Diwas in Budgam: بڈگام کے مختلف علاقوں میں تھانہ دیوس کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 11:48 AM IST

بڈگام: پولیس پوسٹ پکھرپورہ میں منعقدہ تقریب میں ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر ایس ایچ او تھانہ چرار شریف چوکی آفیسر پکھر پورہ سمیت مقامی تاجر برادری کے نمائندوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین اور پکھر پورہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں منشیات کی بدعت، بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے مسائل پر نسبتاً زیادہ توجہ دی گئی۔ Budgam Police Organised Thana Diwas

حاضرین کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جائے گا اور بقیہ شکایات کا ازالہ مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔ اسی طرح تھانہ ماگام میں بھی ’’تھانہ دیوس‘‘ منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ماگام انسپکٹر یاسر رشید نے کی پولیس چوکی ناربل میں تھانہ دیوس تقریب کی صدارت چوکی افسر ایس آئی عاشق حسین نے کی، اس تقریب میں ناربل کے مختلف علاقوں سے آئے معزز شہریوں، پنچ، تاجروں، فیڈریشن کے نمائندوں، سرپنچوں اور ناربل کے ٹرانسپوٹرز نے شرکت کی۔ Thana Diwas in Budgam

پولیس چوکی وترہیل میں بھی تھانہ دیوس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چوکی آفیسر انسپکٹر رزید یاسین نے کی۔ پولیس چوکی سوئی بُگ میں بھی منعقدہ تھانہ دیوس کی تقریب کی صدارت چوکی افسر ایس آئی گوہر احمد نے کی۔ میٹنگ میں سوئیبگ اور ملحقہ علاقوں کے سرپنچوں، پنچوں، ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بڈگام پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کی اور علاقے سے سماجی برائیوں کے خاتمے میں تعاون کا یقین دلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.