ETV Bharat / state

Police Public Meet Budgam پٹواؤ، بڈگام میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد - کشمیر پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ، پٹواؤ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Budgam Police Public Meet

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 10, 2022, 5:25 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ’’کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ‘‘ پٹواؤ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ میٹنگ میں شرکاء نے عوامی اہمیت کے کئی مسائل پولیس افسران کی نوٹس میں لائے جن میں ضلع میں کھیل کے میدان کی سہولیات، پینے کے صاف پانی کی سپلائی، جوہامہ سے گزر گنڈ اور پٹواؤ سے مہاوارہ کے درمیان سڑکوں کی میگڈمازیشن، بجلی کٹوتی، ٹیوب ویل کی کھدائی، لائبریری کا قیام، راشن کارڈ وغیرہ کی تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے مسائل پر بات کی گئی۔ Budgam Police Public Outreach Programme

پولیس کے چیئرنگ افسران نے شرکاء کی شکایات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے ’’جو بھی حقیقی شکایات ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا‘‘۔ پولیس نے عوام کو پولیس سے متعلق مسائل کا فوری طور حل جبکہ دیگر مسائل کا متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جانے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے خطاب کے دوران کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کے لیے حقائق پر مبنی معلومات پولیس تک پہنچا کر امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ پولیس نے منشیات کی بدعت کے خاتمہ کے لئے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.