بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج بیروہ میں "روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی" پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بیروہ ثمینہ یسوی نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایس ڈی پی او ماگام اور ضلع بڈگام کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں طلباء اور عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء اور اساتذہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا تاکہ آئے دن رونما ہونے والے سڑک حادثات کے گراف کو کم کیا جا سکے۔ Budgam Police Held A One Day Workshop On Road Safety And Traffic Awareness At Degree College Beerwah
یہ بھی پڑھیں:
اس موقعے پر ایس ایس پی بڈگام نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ بنیادوں پر سڑک کے حادثات میں ہزاروں جانیں ضائع ہوتی ہیں اور دسیوں ہزار زخمی ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر حادثے ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری کی کمی یا ان قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے درپیش آتے ہیں۔ Road Safety Awareness At Degree College Beerwah
انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں اور انہیں سڑک پر چلتے ہوئے ان قوانین پر عمل کرنے پر آمادہ کریں۔ مہمان خصوصی ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ ایس ایس پی بڈگام نے تمام شرکاء سے عہد بھی لیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے پر آمادہ کریں گے۔ ایس ایس پی بڈگام نے تمام شرکاء سے حلف بھی لیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے پر آمادہ کریں گے۔