ETV Bharat / state

Budgam Police بڈگام میں پولیس اہلکاروں کےلئے تفتیش سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد - بڈگام میں پولیس

بڈگام پولیس نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر جرائم میں جدید تفتیشی تکنیک کو بروئے کار لانے کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 8:47 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اہلکاروں کے لیے تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ضلع کے 300 سے زائد تفتیشی افسران شرکت کررہے ہیں جن کو جدید دور میں نئے طرز پر تفتیشی تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے کرائم کی تحقیقات کرنے کے گن سکھائے جارہے ہیں تاکہ اصل ملزم خو قانونی کے مطابق سزا دی جاسکے۔ اس تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ ڈی پی ایل بڈگام میں منعقد کیا گیا جس میں 50 سے زیادہ آئی اوز نے حصہ لیا۔

پروگرام کی میزبانی ڈپٹی ایس پی مختار احمد نے کی جنہوں نے آئی ٹی ایکٹ، سائبر کرائم چیلنجز پر مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی ایکٹ وغیرہ سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجی، ٹولز اور تکنیکوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جدید دور میں سائبر سیکیورٹی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جہاں زیادہ تر مالی اور سماجی سرگرمیاں انٹرنیٹ کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Water Level Rising in Jhelum دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، سیلاب کا خدشہ
انہوں نے شرکا کو نیٹ ورک کی مداخلت اور ہیکنگ، سائبر بلینگ، فشنگ، آن لائن بینکنگ فراڈ وغیرہ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے کے قانونی طریقوں اور ذرائع سے آگاہ کیا۔ تقریب میں ڈپٹی ایس پی نذیر احمد، ایل او ڈی پی ایل جی ایچ محمد اور ڈی پی ایل بڈگام کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.