ETV Bharat / state

Budgam Thana Diwas بڈگام کے کئی پولیس اسٹیشنز میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام - بڈگام پولیس

بڈگام پولیس کی جانب سے ضلع کے کئی پولیس اسٹیشنز میں ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت تھانہ دیوس کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Budgam Police Organised Thana Diwas

1
1
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 12:15 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت جمعرات کو ٹاؤن ہال خان صاحب، پولیس اسٹیشن چاڈورہ، پولیس اسٹیشن بیروہ اور پولیس اسٹیشن کھاگ میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔ تھانہ دیوس کے دوران بڈگام قصبہ اور ملحقہ دیہات کے معزز شہریوں، ٹرانسپورٹ یونین ممبران، ٹریڈ یونین ممبران، نمبرداروں، ائمہ مساجد سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Budgam Thana Diwas

ٹاؤن ہال خانصاحب میں ’تھانہ دیوس‘ کا انعقاد

خانصاحب، بڈگام میں منعقدہ تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او خانصاحب غلام محی الدین ملک نے کی۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں ائمہ مساجد، مذہبی شخصیات، تجارتی انجمنوں کے سربراہان، ٹرانسپورٹ یونین اراکین اور خانصاحب علاقے کے دیگر ملحقہ دیہات کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے سماج میں بڑھتی برائیوں خصوصا منشیات کے بڑھتے رجحان سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ Thana Diwas in Budgam

بڈگام کے کئی پولیس اسٹیشنز میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام

تقریب میں آئے لوگوں نے اپنی شکایات کو پولیس افسران کے سامنے رکھتے ہوئے ان کو بنا کسی تاخیر کے حل کرنے کی گزارش کی۔ پولیس نے لوگوں کی شکایات کو نوٹ کرتے ہوئے حاضرین کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جائے گا اور بقیہ شکایات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ شیئر کرکے ان کے حل کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر مقررین نے منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور سماج میں پنپ رہے جرائم کا قلع قمع کرنے میں عوام کے تعاون کو اہم بتاتے ہوئے انہیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ ایسے پروگرام پولیس اور عوام کے مابین خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح کی تقاریب پی ایس چاڈورہ، پولیس اسٹیشن کھاگ اور بیروہ میں بھی منعقد کی گئیں۔ جن میں پولیس افسران، سرپنچوں، پنچوں، ٹریڈ یونین نمائندوں، نمبرداروں، چوکیداروں، اوقاف کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر معزز شہریوں نے شرکت کرکے عوام کو درپیش مسائل کو پولیس افسران کے ساتھ شیئر کیا۔Thana Diwas at Several police stations in Budgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.