ETV Bharat / state

Thana Diwas in Budgam: بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں تھانہ دیوس کا انعقاد

چیئرنگ آفیسرز کی طرف سے اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کا مقصد انتہائی شفاف اور انصاف کے ساتھ متاثرہ افراد کو بروقت اور موثر خدمات کو یقینی بنانا ہے Budgam Police Observes Thana Diwas

بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں تھانہ دیوس کا انعقاد
http://10.10.50.70//jammu-and-kashmir/01-July-2022/jk-bud-budgam-police-observed-thana-diwas-at-different-police-stations-dry-jk10001_01072022004025_0107f_1656616225_1091.jpg
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 7:45 AM IST

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بڈگام پولیس نے پی ایس چاڈورہ ، پی ایس خانصاحب، پی ایس کھاگ اور پی ایس بیروہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران عوام الناس کی متعدد شکایات کو چیئرنگ آفیسرز نے اطمینان کے ساتھ سنا اور اپنے محکمے سے وابستہ جو شکایات تھیں ان میں سے زیادہ تر کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ وہی دوسرے محکموں کے متعلق جو مسائل تھے ان کو ان کے متعلقہ آفیسران کے ساتھ اُٹھانے کا چیئرنگ آفیسرز نے یقین دہانی بھی کرائی۔ Budgam Police Observes Thana Diwas

چیئرنگ آفیسرز کی طرف سے اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کا مقصد انتہائی شفاف اور انصاف کے ساتھ متاثرہ افراد کو بروقت اور موثر خدمات کو یقینی بنانا ہے، اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان اور منشیات و جرائم سے پاک صاف ماحول کو برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی.

پولیس اسٹیشن بیروہ میں اس تقریب کی صدارت ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے کی اور ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم ، ایس ایچ او پی ایس بیروہ انسپکٹر فردوس احمد، ایس آئی علی محمد ؤ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں بیروہ علاقے کے معزز شہریوں، سول سوسائٹی کے ممبران، نمبر داروں، چوکیداروں، ٹریڈرز فیڈریشن بیروہ کی نمائندوں، ٹرانسپورٹرز، پنچوں اور سرپنچوں، ایمہ مساجد ، مولوی لطیف احمد، خطیبوں نے بھی شرکت کی۔

اسی طرح کی ایک تقریب (تھانہ دیوس) پولیس سٹیشن چاڑورہ میں بھی منعقد کی گئی جس کی صدارت ایس ڈی پی او چراریشریف سلیم جہانگیر نے کی اور ان کے ہمراہ ایس ایچ او پی ایس چاڈورہ انسپکٹر محبوب حسین و دیگر آفیسران بھی موجود تھے. اس کے علاوہ تھانہ دیوس تقریب میں چوکیداروں، اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، ٹریڈرس یونین چاڈورہ کے ممبران، ٹرانسپورٹرز یونین چاڈورہ کے ممبران وغیرہ نے حصہ لیا۔

تھانہ دیوس کی ایک اور تقریب پولیس سٹیشن خانصاحب میں منعقد کی گئی جس کی سربراہی ایس ایچ او پی ایس خانصاحب انسپکٹر پیر عطیقاللہ نے کی اور ان کے علاوہ پولیس کے دوسرے آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے ان کے علاوہ اس پروگرام میں علاقے کے معزز شہریوں، ٹریڈ یونینوں، ٹرانسپورٹ یونینوں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید ایک اور اسی طرح کا تھانہ دیوس پروگرام پولیس اسٹیشن کھاگ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس کھاگ نے کی۔ پولیس آفیسران کے علاوہ کئی لوگوں نے اس میں زرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : Thana Divas Observed in Shopian and Pulwama: شوپیاں اور پلوامہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.